ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف سےسعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کاٹیلیفونک رابطہ ہوا،دونوں رہنماؤں نےنیک تمناؤں کااظہارکیا۔
محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہبازشریف کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے مبارکباد کے پرجوش پیغام پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیااور حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا بھی اظہار کیااور سعودی قیادت اور عوام کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مبارکباد دی ۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان کے عوام ولی عہد کے لیے بے پناہ محبت اور احترام رکھتے ہیں،دعا ہےیہ مقدس مہینہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے امن اور خوشحالی لائے، پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے،دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل عزم اور حمایت پر سعودی عرب کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے ولی عہد کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔
گفتگوکاسلسلہ جاری رکھتےہوئےوزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ پاکستانی عوام شاہی عظمت کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں،
محمد بن سلمان نے وزیر اعظم کے مہربان جذبات کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ دونوں ممالک میں قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔پاکستان کے لیے سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کیا۔