ایک نیوز :ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحریک انصاف کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 19 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کیا تھا جس کی اجازت لینے کیلئے انہوں نےڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست دی تھی ، ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے تحریک انصاف کی قیادت کو تحریری طور پر درخواست مسترد ہونے سے آگاہ کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے تحریک انصاف پنجاب کے جنرل سیکرٹری میاں حماد اظہر کو بھیجوایا جانے والا خط ایک نیوز کو موصول ہوگیا۔ خط میں کہا گیا کہ شہر کے حالات ایسے نہیں کہ جلسہ کی اجازت دی جائے۔