پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 184رنز کا ہدف
کیپشن: پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 184رنز کا ہدف

ایک نیوز:پی ایس ایل 8کے الیمینیٹرمیچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12رنز سے شکست دیدی۔

تفصیلا ت کےمطابق اسلام آبا د یونائیٹڈ نے ٹاس جیت پر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ،پشاور زلمی نےپہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 183 رنز بنائے،بابر اعظم 64، محمد حارث 34، صائم ایوب 23 اور کیڈمور نے 15 رنز بنائے،اسلام آباد کی جانب سے شاداب نے 2، وسیم جونیئر، حسن علی، فضل حق اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر 171رنز بنا سکی ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، رحمان اللّٰہ گرباز، صہیب مقصود، کولن منرو، اعظم خان، فہیم اشرف، مبصر خان، حسن علی، محمد وسیم جونیئر اور فضل حق فاروقی شامل ہیں۔

بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترنے والی پشاور زلمی کی ٹیم صائم ایوب، حسیب اللّٰہ، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، جمی نیشم، عامر جمال، مجیب الرحمان، عظمت اللّٰہ عمرزئی، وہاب ریاض اور سلمان ارشاد شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 12 پوائنٹس اور خراب رن اوسط کے گروپ اسٹیج کے اختتام پر تیسرے نمبر پر رہی۔ 

پشاور زلمی کی ٹیم پانچ میچز میں کامیابی حاصل کرکے 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔

واضح رہے کہ اس میچ کی فاتح ٹیم دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز کا مقابلہ کرے گی۔