ایک نیوز: خاتون جج زیبا چودھری کو دھمکانے کا کیس، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے۔ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے 20مارچ تک عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونیکا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک جلسے کے دوران مقامی عدالت کی جج زیبا چوہدری کیلئے دھمکی آمیز الفاظ استعمال کئے تھے، جس پر ان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطلی میں توسیع کردی، عدالت نے 20 مارچ تک عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔