جوڈیشل کمپلیکس  پر حملہ کیس : گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو بری کرنے کا حکم

Mar 16, 2023 | 16:45 PM

ایک نیوز: تحریک انصاف کو ایک اور ریلیف مل گیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس  پر حملے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں  سابق وزیراعظم عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس اور ہائیکورٹ میں  توڑ پھوڑ سے متعلق کیس  میں گرفتار ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔پولیس کی جانب سے شناخت پریڈ رپورٹ کی روشنی میں بریت کا فیصلہ سنایا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج راجہ جواد عباس نے محفوظ  فیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے کیس میں گرفتار11 ملزمان بری کر دیئے۔ اس کے علاوہ ہائیکورٹ ہنگامہ آرائی کے 16 ملزمان بھی بری کر دیئے گئے ۔

واضح رہے کہ عدالت نے  گرفتار ملزمان کی 50 ،50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی۔

مزیدخبریں