چودھری سرور کے بعد ایک اور اہم شخصیت ق لیگ میں شامل

Mar 16, 2023 | 16:13 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز: مسلم لیگ (ق) کے مرکزی صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے مشورہ دیا ہے  کہ تمام جماعتیں افہام و تفہیم کی سیاست کریں ۔ دنگا فساد سے کبھی مسئلے حل نہیں ہوتے ۔ شورش کی سیاست کرنیوالے ملک کے خیرخواہ نہیں ہیں۔  انتخابات ضرور ہوں گے اس میں حصہ لینا ہر جماعت کا حق ہے.

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے  انکی رہائشں گاہ پر  سینئر ق لیگی  وفد  نے ملاقات  کی جس میں مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن, جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان, صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ, کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان,بزنسں فورم کے صدر سید سفیر شاہ شامل تھے۔ اس موقع پر  مسلم لیگ کے مرکزی نائب و سابق صوبائی وزیر بوستان علی ہوتی مرحوم کی صاحبزادی بسمہ ہوتی  نے اپنے بیٹے (صاحبزادہ محمد میر علی ہوتی )  کے ہمراہ مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ 

چودھری شجاعت حسین  کا اس موقع پر کہنا تھا ک مسلم لیگ (ق) ہر سطح پر منظم و فعال ہورہی ہے مرحوم بوستان علی ہوتی پیدائشی مسلم لیگی تھے ان کی صعوبتوں کے دوران چودھری ظہور الہٰی سے کراچی جیل میں ملاقات معمول تھجی۔ وہ نڈر، بے باک اور با اصول رہنما تھے اب ان کی صاحبزادی بسمہ ہوتی و صاحبزادے کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت خوش آئند و قابل فخر ہے۔

مزیدخبریں