ایک نیوز: لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بزدل شخص ہیں۔ لیڈر فرنٹ سے لیڈ کرتا ہے اور گیدڑ چھپ کے بیٹھ جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رہنما حناپرویز بٹ اپنے قائد میاں نوازشریف کی تصویروں والی قمیض پہنے الیکشن کمیشن کے آفس پہنچ گئیں۔ حناپرویز بٹ نے پی پی 160 اور پی پی 155 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔
اس موقع پر حناپرویز بٹ کا کہنا تھا کہ خواتین کو جنرل الیکشن میں ضرور حصہ لینا چاہیے۔ ان دونوں حلقوں کی خواتین میرا ساتھ دیں۔ انشاءاللہ میں الیکشن جیتوں گی۔
انہوں ںے کہا کہ عمران خان ایک بزدل شخص ہے،لیڈر فرنٹ سے لیڈ کرتا ہے اور گیدڑ چھپ کے بیٹھ جاتا ہے۔ تحریک انصاف کے لوگوں نے کل پولیس اور رینجرز پر پیٹرول بم سے حملے کیے۔ عمران خان کو چاہیے تھا عدالتی حکم مانتا اور ملک میں ایسے فتنہ اور فساد نہ پھیلاتا۔