عمران خان وہی کررہا ہے جو الطاف حسین نے کراچی میں کیا تھا، جاوید لطیف

Mar 16, 2023 | 15:50 PM

ایک نیوز: لیگی رہنما نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو سہولتکاری فراہم کی جارہی ہے۔ اس پر سچ بولنا چاہیے اور 8 ماہ سے جو چھپایا گیا، ملکی مفاد میں اس کو بتادیا جانا چاہیے۔ 

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کی ہے۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کا مطالبہ ہے 2017 کا پاکستان اور نواز شریف واپس دو۔ میں ان لوگوں اور اداروں میں موجود لوگوں سے مخاطب ہوں جنہوں نے نواز شریف کے خلاف سازش کی۔ 

آج عمران وہی کر رہا ہے جو الطاف حسین نے کراچی میں کیا تھا۔ عمران خان پاکستان کو تین حصوں میں تقسیم کررہا ہے۔ زلمے خلیل زاد کے بیان کو سنا جائے اور دیکھا جاٸے کہ کون کون سازش میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں جو ہو رہا ہے اگر وہ کچے کے علاقے یا وزیرستان میں ہوتا تو کیا ایکشن کا نہ کہا جاتا؟ یاسمین راشد عارف علوی کو کس سے بات کرنے کی بات کر رہی ہے؟ کوٸی سہولت کار آج بھی ہے جو عمران خان کو سہولت کاری دے رہا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ چھوٹے صوبوں سے قیادت کو مارنے کے بعد بڑے صوبے سے تعلق رکھنے نواز شریف پر حملے نہیں کیے گئے؟ عمران کو اب بھی سہولت کاری دی جارہی ہے تو موجودہ حکومت کو سچ بول دینا چاہیے۔ آٹھ ماہ میں جو چھپایا گیا ملکی مفاد میں اس کو بتا دیا جانا چاہیے۔

مزیدخبریں