ایک نیوز: احتساب عدالت نے وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری ضمانت میں 28 مارچ تک توسیع کر دی ۔
احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کے داماد کیخلاف درخواست پر سماعت شروع کی تو ہارون یوسف کے وکیل نے ہارون یوسف کی ایک دن پیشی سے اسٹثنی کی درخواست دی اور بتایا کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے اس لیے ان کی ایک سماعت کیلئے پیشی سے استثنی دیا جائے. عدالت نے درخواست منظور کر لی.
عدالت نے ہارون یوسف اور شریک ملزم سید طاہر نقوی کی عبوری ضمانت میں 28 مارچ تک توسیع کر دی. نیب سے ملزم ہارون یوسف اور سید طاہر نقوی سے متعلق تفتیشی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔