ایک نیوز: میلسی میں ایک اور حوأ کی بیٹی مبینہ طور درندگی کا نشانہ بن گئی۔
رپورٹ کے مطابق میلسی،موضوع خانپور کی 14 سالہ بچی کو 60 سالہ جنسی بھیڑے نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا ۔ تھانہ صدر پولیس نے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق پیروی کرنے پر بااثر ملزمان دھمکیاں دے رہے ہیں۔اہل علاقہ کے افراد نے متاثرین کے ساتھ مل کر وہاڑی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی دہائی کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ درندہ صفت رمضان نامی شخص عادی مجرم ہے۔علاقے میں متعدد بچے بچیوں کی زندگیاں خراب کر چکا ھے۔ ملزم نے ہماری زندگی تباہ کردی ہے۔ مظاہرین نے ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ جہلم میں 13 سال کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم پر دو ماہ قبل اسلحے کے زور پر 13 سال کی لڑکی سے زیادتی کرنے کا الزام تھااور ملزم زیادتی کے دوران لڑکی کی ویڈیو بھی بناتا رہاتھا۔ملزم کا کہنا تھا کہ وہ اور لڑکی ایک ہی محلے کے ہیں اور جو بھی ہوا رضا مندی سے ہوا۔