میانوالی: سرکاری آٹا سیل پوائنٹ پر ڈکیتی، ڈاکو لاکھوں لوٹ کر فرار

میانوالی: سرکاری آٹا سیل پوائنٹ پر ڈکیتی، ڈاکو لاکھوں لوٹ کر فرار

ایک نیوز: میانوالی، کالاباغ میں سرکاری آٹا سیل پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق  نامعلوم ڈاکو سیل پوائنٹ سے1004650 لے اڑے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ  بہاولپور میں نیوسبزی منڈی کے مقام پر سستا آٹا سیل پوائنٹ پرڈکیتی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 70 سالہ بزرگ زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق ڈاکو سستا آٹا اسٹال پرکھڑے لوگوں اور سیل پوائنٹ سے کیش لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں آٹا خریدنے کیلئے آنے والے 70 سالہ بزرگ زخمی ہوگئے تھے۔

شیخوپورہ میں تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ لاہور روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی جس میں دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو ایل پی جی کے تاجر سے 4 لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے۔  مسلح ڈاکو دوکان میں داخل ہوئے اور عامر نامی تاجر سے پہلے موبائل اور بعد میں نقدی بھی چھین لی تھی۔ شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تاجر اور شہریوں  کی جانب سے   پولیس سے ڈاکو ؤں کی گرفتاری کا کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔