ایک نیوز: عدالت نے کنریومر کو ڈائٹ پلان فروخت کرنے والی ڈاکٹر کو ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں ڈاکٹر کو ڈائٹ پلان فروخت کرنا مہنگا پڑ گیا اور عدالت کے حکم پر ڈھائی لاکھ روپے ادا کرنے پڑ گئے۔ عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کیا کہ والدہ کا وزن کم کرنے لیے ڈاکٹر سے ڈائٹ پلان خریدا اور پلان کی مکمل رقم 38 ہزار روپے بھی ادا کر دی۔
درخواست گزار نے بتایا کہ ڈائٹ پلان استعمال کرنا شروع کیا تو والدہ کے پیٹ میں تکلیف شروع ہوگئی اور ڈاکٹر کو شکایت بھی کی لیکن اس کے باوجود ہمیں ہماری رقم واپس نہیں کی گئی۔عدالت نے ڈاکٹر ندا پر ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا، جو ڈاکٹر ندا نے عدالت میں جمع کرادی۔
نجم سیٹھی نے واضح کی ہے کہ اگر ایشیاکپ کھیلنے بھارت پاکستان نہیں آتا تو پھر ہم بھی ورلڈکپ کیلئے وہاں نہیں جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم کی بھارت میں سکیورٹی بھی بڑا ایشو ہے جبکہ ہم نے یہ بھی دیکھنا ہے کہ 2025 میں پاکستان نے آئی سی سی چیمپئن شپ کی بھی میزبانی کرنی ہے۔