ایک نیوز: ترجمان وزیراعظم آفس کا پاکستان کے ایٹمی پروگرام بارے اہم بیان سامنے آیا ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام قومی اثاثہ ہے۔ ایٹمی اور میزائل پروگرام مکمل طور پر محفوظ اور فول پروف ہے۔ پروگرام پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔
وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق ریاست پاکستان ایٹمی اور میزائل پروگرام کا بھرپور تحفظ کر رہی ہے۔ جس مقصد کے تحت یہ صلاحیت حاصل کی گئی تھی وہ مکمل طور پر پورا ہو رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے ڈی جی آئی اے کے حالیہ دورے سے متعلق منفی تاثر پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ ڈی جی آئی اے ای اے کا دورہ پاکستان پرامن ایٹمی پروگرام سے متعلق تھا۔