لیبیا کی سائٹ سے ڈھائی ٹن یورینیم غائب

Mar 16, 2023 | 13:03 PM

ایک نیوز: لیبیا کی سائٹ سے حیران کن طور پر ڈھائی ٹن یورینیم غائب ہوگیا ۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے لیبیاسائٹ کے انسپکشن کے بعد رکن ممالک کو بیان جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ لیبیا کی سائٹ سے ڈھائی ٹن یورینیم غائب ہوگیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سابقہ حکومت نے ڈھائی ٹن قدرتی یورینیم کے 10 ڈرم ڈیکلیئر کیے تھے،جو اب وہاں موجود نہیں ہیں،ایجنسی مذکورہ مقام سے یورینیم ہٹائے جانے کی مزید تحقیقات کرے گی۔

ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ جوہری مواد سے متعلق معلومات نہ ہونا ریڈیالوجیکل رسک اور جوہری سکیورٹی خدشات کا باعث بن سکتا ہے،مذکورہ مقام تک پہنچنے کے لیے پیچیدہ لوجسٹکس کی ضرورت ہے۔رپورٹس کے مطابق 2003 میں لیبیا کے معمر قذافی نے جوہری اسلحہ پروگرام ترک کرنے کا اعلان کیا تھا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ یورینیم سائٹ حکومت کے کنٹرول میں نہیں تھی۔

مزیدخبریں