اوکاڑہ: پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک

Mar 16, 2023 | 13:02 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اوکاڑہ،  28 ٹو ایل کے قریب پولیس اور ڈاکووں کے درمیان  فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔ تین ڈاکو عمیر نامی شہری سے واردات کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس سے سامنا ہو گیا۔فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ڈاکو کی لاش ہسپتال منتقل  کر دی گئی ہے لیکن اسکی تا حال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

جائے وقوعہ سے ناجائز اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے سرچ  آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہخان پور میں پولیس مقابلہ دیکھنے میں آیا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے تھے،  خان پور تھانہ سٹی کے علاقہ  میں ڈاکو موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہونے والے 6 ڈاکوؤں سے 2 جگہوں پر پولیس کے ساتھ مقابلہ ہوا جس کے بعد 4 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے تھے۔ 

مزیدخبریں