ایک نیوز: تحصیل چونیاں میں پاک فوج کی جانب سے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چونیاں میں سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ اور پاک فوج کے تعاون سے مستحق افرادکےلیے فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد کیا گیا۔کمیپ میں صحت عامہ کی جدید سہولیات مفت أپریشن اور ادویات کی فراہمی کی گئی۔ میڈیکل کیمپ پاک فوج کی طرف سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد معمول کا حصہ ہے۔ایسا ہی ایک آئی کیمپ ضلع قصور ، تحصیل چونیاں کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے لگایا گیا ہے۔
میڈیکل کمیپ الہ اباد ،کنگن پور اور کھڈیاں میں 20 مارچ تک جاری رہے گا۔ فری آئی کیمپ میں متعدد ماہر امراض چشم اور پیرا میڈیکل سٹاف نے مریضوں کا معائنہ کیا۔صبح سے شام تک سینکڑوں مریضوں کو مفت طبی خدمات فراہم کی گئی ہے۔ تشخیص میں آنکھوں کا جدید آلات سے معائنہ، موتیا کے مریضوں کا مفت آپریشن اور مفت لینز، چشموں اور ادویات شامل ہیں۔ عوام نے پاک فوج کے عوامی بہبود کیلئے اقدامات کی تعریف کی اور اظہار تشکر کیا۔