ایک نیوز: ملک میں ڈالرز کی قلت کے باعث آئی پی پیز کو ادائیگیاں رک گئیں ہیں۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق ی پیک کےتحت لگے چینی انڈیپینڈنٹ پاور پلانٹس کے بقایا جات ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ سی پیک کے تحت ساہیوال، پورٹ قاسم اور حب میں کوئلے پرپاورپلانٹس لگے ہوئے ہیں۔
سی پی پی اے کے ذرائع کا کہناہے کہ چین کے کوئلے کے پاور پلانٹس کو ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں ، جب ڈالرز ہیں ہی نہیں تو کہاں سے ادائیگی کریں۔صورت حال ڈالرز کی دستیابی کی صورت میں ہی بہتر ہوگی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عدم ادائیگیوں کے باعث کوئلے پر لگی آئی پی پیز کی مشکلات سے آگاہ ہیں، صورت حال ڈالرز کی دستیابی کی صورت میں ہی بہتر ہوگی۔