اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق قومی وویمن کھلاڑی کی میت لواحقین کے حوالے

اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق قومی وویمن کھلاڑی کی میت لواحقین کے حوالے

ایک نیوز: اٹلی کشتی حادثے میں قومی وویمن ہاکی و فٹبال پلیئر شاہدہ رضا  کی میت کراچی پہنچا دی گئی ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کشتی حادثے میں شاہدہ رضا جاں بحق ہوئیں تھیں۔شاہدہ رضا کے لواحقین کا کہنا ہے کہ میت دوپہر کو کوئٹہ منتقل کردی جائے گی۔ شاہدہ رضا کی تدفین علمدار روڈ کے بہشت زینب قبرستان میں ہوگی۔ شاہدہ رضااپنے مفلوج بچے کے علاج کی خاطر بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔ 
شاہدہ رضا کی عمر 27 سال تھی اور ان کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ کمیونٹی سے تھااور  وہ روزگار کی تلاش میں یورپ گئی تھیں۔  شاہدہ رضا 26 فروری کو اٹلی میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں پاکستان کی ویمن ہاکی اور فٹبال پلیئر شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہوئیں تھی۔  شاہدہ رضا پہلے ہاکی کھیلتی تھیں، پھرپاکستان فٹبال ٹیم کاحصہ رہیں۔ شاہدہ رضا کا تعلق بلوچستان سے تھا، وہ روزگار کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔

صدر بلوچستان  ہاکی ایسوسی ایشن امجد ستی کا کہنا تھاکہ شاہدہ رضا کا تعلق کوئٹہ کے علاقے علم دار روڈ سے تھا۔شاہدہ رضا قومی ہاکی ٹیم کے ہمراہ کئی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی تھیں۔