ایک نیوز: لاہور شہر میں خونی ڈور بےلگام ہوگئی۔ ایک ہی دن میں 2 واقعات رپورٹ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں 8 گھنٹوں کے دوران پتنگ کی ڈور پھرنے سے شہ رگ کٹنے کے دو واقعات رونما ہوگئے۔ پہلا واقعہ شادباغ کے علاقے میں پیش آیا۔ جہاں 5 سالہ بچہ گردن پر ڈور پھرجانے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔
اس کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ایک اور واقعہ بابو صابو میں شیراکوٹ کے مقام پر پیش آیا۔ جہاں 26 سالہ نوجوان قاتل ڈور کا شکار بن گیا۔ نوجوان کی شناخت شرجیل کے نام سے ہوئی ہے۔ جو کہ گرین ٹاؤن کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔
نوجوان کو ریسکیو اہلکاروں نے بروقت میو ہسپتال پہنچا دیا۔ جہاں اس کی گردن پر ٹانکے لگا دیے گئے ہیں۔