کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن، حمزہ شہباز کا 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

Mar 16, 2023 | 12:18 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آخری دن بھی  جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق لاہور سے پنجاب اسمبلی  کے 30 حلقوں کے لیے 917 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔  لاہور کے 30 صوبائی حلقوں کے لئے 2040 کاغذات نامزدگی جاری کیے گئے ہیں۔  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما  حمزہ شہباز تینوں حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے  ۔ حمزہ شہباز نے لاہور کے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیےہیں۔ حمزہ شہباز نے پی پی14، پی پی147،پی پی163 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ 

جانچ پڑتال کا عمل 22 مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف 27 مارچ تک اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ایپلٹ ٹربیونل 3 اپریل تک اپیلوں کے فیصلے کریں گے۔امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 4 اپریل کو جاری کی جائے گی۔5 اپریل تک امیدوار کاغذات نامزدگی  واپس لے سکیں گے۔5 اپریل کو ہی امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔6 اپریل کو مدمقابل امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے  اور 30 اپریل کو پولنگ ہوگی۔

 30 اپریل کو جنرل نشستوں کی پنجاب اسمبلی کی جنرل 297 نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی ۔پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص 66 نشستوں اور 8 غیرمسلم نشستوں کے لیے بھی کاغذات نامزدگی جمع کئے جارہے ہیں۔سیاسی جماعتیں 16 مارچ تک مخصوص نشستوں کے لیے اپنی ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن کو جمع کروا دیں گی۔وزیر اعلی پرویز الہی کی ایڈوائس پر 14 جنوری کو پنجاب اسمبلی تحلیل ہوئی تھی ۔گورنر پنجاب کا انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار کے بعد صدر مملکت کی طرف سے 30 اپریل کو انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب وسطی پنجاب کی 202نشستوں پر پیپلز پارٹی کے 285امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ آخری روز کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلیے درجنوں جیالے امیدوار پہنچ  گئے۔لاہور کے حلقہ پی پی 161میں5,پی پی167,168اور173میں چار چار امیدوار ہیں۔ پی پی 160میں 3,باقی 25حلقوں سے دو 2امیدوار میدان میں ہیں۔ لاہور سے افراز نقوی،رانا فقیر ،سجاد نذیر،ظفر علیشاہ ۔اکرم رانا،سفیان خالد گھرکی بھی دوڑ میں شامل ہیں۔ سیالکوٹ سے فاروق اشرف،اٹک سے ذوالفقار حیات،فیصل آباد ،نعیم دستگیرنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

جڑانوالہ سے رائے امتیاز،قصور سے عمران نول،رضا عباس ،مقبول ٹولو،شہیم صفدر،ارشاد خان اور آصف کھوکھر نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔میانوالی زبیر حمزہ،رخسانہ بنیاد،اوکاڑہ سے ڈاکٹر جہانزیب،رائے احمد حسن،علی حسنین ،کیپٹن غلام مجتبی نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ تلہ گنگ سے ملک ہاشم،جھنگ سے تنویر موھل،راولپنڈی سے خالد نواز بوبی اور چودھری افتخار نےکاغذات جمع کروائے ہیں۔ لاہور کی 30نشستوں پر 42,پنڈی کی 20پر 40,سیالکوٹ کی 11نشستوں پر 20 کے کاغذات جمع ہوئے ہیں۔ 

فیصل آباد کی 21نشستوں پر30,شیخوپورہ اور قصور کی نو، 9 نشستوں پر 15,پندرہ امیدوار میدان میں اتریں گے۔اٹک کی5نشستوں پر11,چکوال کی 4پر دس،گوجرانوالہ کی 15پر 21امیدواروں میں ٹکٹ مقابلہ ہوگا۔  منڈی بہاوالدین کی 4نشستوں پر 6,سرگودھا کی 10/10,میانوالی4/4امیدوار میدان میں اترے ہیں ۔

مزیدخبریں