ٹک ٹاک سی ای او کے بچے اس پلیٹ فارم کو کیوں استعمال نہیں کرتے؟

ٹک ٹاک سی ای او کے بچے اس پلیٹ فارم کو کیوں استعمال نہیں کرتے؟

ایک نیوز: ٹک ٹاک کے سی ای او نے انکشاف کیا کہ ان کے بچے سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرتے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق  ٹک ٹاک کے سی ای او اور سنگاپور کی کاروباری شخصیت شو زی چیو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بچے سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرتے ہیں۔

 شو زی  چیو کاکہنا ہے کہ اس کے دو بچے ہیں اور انکی عمر آٹھ اور چھ سال ہے وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنےکے لیے بہت چھوٹے ہیں۔   اگر آپکی عمر 13 سال سے کم ہے تو آپ کو ٹک ٹاک کا ایک بہت ہی محدود ورژن ملتا ہے ۔ 13 سال سے کم عمر  صارفین کو ٹک ٹاک استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ 

 شو زی چیو نے یہ مزید کہا کہ ٹک ٹاک صارف کی کم از کم عمر 13 سال ہے لیکن جب نئے صارفین سائن اپ کرتے ہیں تو اس کے پاس عمر کی تصدیق کا کوئی ٹول نہیں ہوتا ہے۔