ایک نیوز: بالی وُڈ کے اداکار شاہد کپور کی ویب سیریز ’فرضی‘ کے سین کو کاپی کرنے والے یوٹیوبر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر گروگرام کی پولیس نےدہلی میں مقیم 24 سالہ یوٹیوبر اور اس کے ساتھی کو تیز رفتاری سے گاڑی چلانے اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ یوٹیوبرز کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی کرنسی نوٹ سڑک پر پھینکتے ہوئے ایک ویڈیو کلپ شوٹ کیا جیسا کہ مقبول ویب سیریز "فرضی" میں دیکھایا گیا تھا۔
مشتبہ شخص کی شناخت یوٹیوبر جور، سنگھ کلسی اور اس کے دوست گرپریت سنگھ عرف لکی کے طور پر کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں دہلی کے رہائشی ہیں اور ویڈیو شوٹ کرنے گروگرام آئے تھے۔ جورآور سنگھ کالسی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں اپنے دوست گرپریت سنگھ عرف لکی کے ساتھ شاہد کپور اور وجے سیتھوپاتھی کی ویب سیریز ’فرضی‘ کے سین کو کاپی کرتے دیکھا گیا ہے۔ یہ جوڑی شاہد کپور اسٹارر ویب سیریز "فرضی" کے ڈائیلاگ بول رہی ہے۔ ویڈیو میں جورآور سنگھ کو اپنے دوست کے کہنے پر گاڑی کی ڈِگی کو کھول کر سڑک پر جعلی نوٹ پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔
کلسی کے اپنے یوٹیوب چینل پر 3.51 لاکھ سبسکرائبرز اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 342K فالوورز ہیں۔ وہ اپنے یوٹیوب چینل پر لائف سٹائل، ٹریول اور فٹنس وی لاگز اپلوڈ کرتے ہیں۔
اے سی پی ڈی ایل ایف وکاس کوشک کا کہنا ہے کہ ’یہ لگ رہا ہے کہ اِن کے پاس اجازت نامہ نہیں تھا اور یہ ویڈیو بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے بنائی گئی ہے۔‘’ایسی ویڈیوز کا مقصد سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنا ہوتا ہے جس کے باعث سڑک پر نقل و حرکت کرنے والے افراد کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔‘ جعلی نوٹوں پر کسی ’منورنجن بینک‘ نامی فرضی بینک کا نام لکھا ہوا تھا۔
جورآور سنگھ کالسی اور اُن کے دوست لکی سوشانت لوک پولیس سٹیشن میں گرفتار ہیں جن پر تیز ڈرائیونگ، عوامی مقام پر ہُلڑ بازی اور جان کو خطرے میں ڈالنے کی دفعات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم ایمیزون پرائم پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’فرضی‘ کی کہانی سنی نامی ایک چالاک اور شاطر دماغ کے ماہر کے گرد گھومتی ہے جو جعلی کرنسی بناتا ہے۔
شاہد کپور اور وجے سیتھوپاتھی کی اس ویب سیریز کو صارفین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے