ایک نیوز: عمران خان کے وکیل خواجہ حارث پی ٹی آئی کے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کیجانب سے مزاحمت کی مذمت کردی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے توشہ خانہ میں وکیل خواجہ حارث نے زمان پارک میں عمران خان کے حکم پر کارکنوں کی طرف سے پولیس اہلکاروں پر تشدد اور گرفتاری مزاحمت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں قانون کی طرف ہوں عمران خان کی سائیڈ پر نہیں۔
دوران سماعت خواجہ حارث نے مزید کہا کہ کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے اس معاملے میں (ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری) درمیانہ راستہ نکال کر یہ کیس آپکے پاس بھیجا ہے، آپ نے صرف شورٹی کی تصدیق کرنی ہے ۔
جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیے کہ ملزم پیش ہوئے بغیر کیسے کوئی ریکیف مانگ سکتا ہے، وارنٹ گرفتاری الگ تاریخ پر اور اس سے پہلے کسی بھی وقت قابل عمل ہوتے ہیں، ہائی کورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں ۔
جج ظفر اقبال نے کہا کہ یہ دنیا کا مہنگا ترین وارنٹ گرفتاری تھا جس پر کروڑوں روپے لگے، یہ کیوں ہوا؟۔ عمران خان کے وکیل نے عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عمران خان کی طرف سے گرفتاری کی مزاحمت کی مذمت کر دی کہا “میں آپ کی سائیڈ پر ہوں، قانون کی طرف ہوں۔”