برطانیہ: نئے سال کے مالی بجٹ میں چائلڈ کیئر،بینیفٹس اور پنشن اصلاحات کا اعلان

Mar 16, 2023 | 08:48 AM

ایک نیوز: برطانوی چانسلر جیریمی ہنٹ نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کردیا جبکہ ساتھ ہی چائلڈ کیئر، بینیفٹس اور پینشن سےمتعلق اصلاحات کا اعلان  بھی کر دیا گیا۔

برطانوی چانسلر جیریمی ہنٹ نے گزشتہ روز  نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیا جس میں انرجی بلز کے ڈھائی ہزار پاؤنڈ سالانہ کی پرائس کیپ اسکیم میں تین ماہ کی توسیع  کی گئی۔

جیریمی ہنٹ نے کہا کہ آئندہ 5 برسوں میں دفاعی بجٹ پر 11 ارب  پاؤنڈ خرچ کیے جائیں گے جبکہ  پری پیمنٹ میٹر کے تحت صارفین کو زائد رقم ادا نہیں کرنی پڑے گی، 40 لاکھ گھرانوں کو سالانہ 45 پاؤنڈ کی بچت ہوگی۔

بجٹ میں چائلڈ کیئر، بینیفٹس اور پنشن میں اصلاحات اور 50 برس سے زائد عمر کے افراد کو کام پر واپس لانے کیلئے نئے منصوبے کا اعلان کیا گیا۔

چائلڈ کیئر، بینیفٹس اور پنشن سے متعلق اصلاحات کے مطابق نوکری پیشہ والدین کو چائلڈ کیئرکی مد میں 30 گھنٹے فی ہفتہ کے اخراجات ملیں گے۔

فی الحال،3،4 برس کے بچوں کے فی ہفتہ 15 گھنٹوں کے چائلڈ کیئر اخراجات حکومت ادا کرتی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورکنگ والدین کے 9 ماہ کے بچوں کے چائلڈ کیئر کے اخراجات بھی حکومت ادا کرے گی جبکہ بینیفٹس لینے والے والدین کو ایک بچے کیلئے 951 پاؤنڈز،2 بچوں کیلئے ایک ہزار 630 پاؤنڈ ادا کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ پری پیمنٹ میٹر کے تحت صارفین کو زائد رقم ادا نہیں کرنی پڑے گی

برطانوی چانسلر جیریمی ہنٹ کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کیلئے ملک بھر میں 12 نئے انوسٹمنٹ زون قائم کیے جائیں گے،ہر انوسٹمنٹ زون کو حکومت 8 کروڑ پاؤنڈ اور ٹیکسوں میں رعایت بھی دےگی۔

جیریمی ہنٹ نے کہا کہ برطانیہ رواں برس تیکنیکی طور پر کساد بازاری سے محفوظ رہے گا جبکہ مہنگائی کی شرح نصف سے زائد کمی کے ساتھ 2.9 فیصد پر آنے کی توقع ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جیریمی ہنٹ نے فیول پر ایک برس،الکحل پر مزید 6 ماہ کیلئے ڈیوٹی منجمد کر دی۔

اس کے علاوہ بجٹ میں خودکشی سے متعلق آگاہی دینے والی چیرٹیز کیلئے ایک کروڑ پاؤنڈ کی مدد کا اعلان کیا گیا۔

جیریمی ہنٹ نے بتایا کہ آئندہ 5 برسوں میں دفاعی بجٹ پر 11 ارب پاؤنڈ خرچ کیے جائیں گے،معیشت 2024 میں 1.8، 2025 میں 2.5 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی، برطانیہ میں جرمنی، فرانس اور جاپان سے کم ٹیکس ہیں۔

اس کے علاوہ بجٹ میں کارپوریشن ٹیکس 19 سے 25 فیصد کرنے کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق ڈھائی لاکھ پاؤنڈ سے زائد کمانے والی کمپنیاں اپریل سے 25 فیصد ٹیکس دیں گی۔

 پنشن کیلئے سالانہ ٹیکس فری الاؤنس کی حد 40 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار کردی گئی جبکہ لائف ٹائم الاؤنس کی حد ختم کر دی گئی۔

بجٹ تقریر پر وزیراعظم رشی سونک اور دیگر وزرا نے جیریمی ہنٹ کو شاباش دی۔

دوسری جانب لیبر لیڈر سرکیئر اسٹارمر نے کہا کہ ٹوری حکومت کی بد انتظامی کے سبب برطانیہ دیگر ممالک سے پیچھے رہ گیا، برطانیہ یورپ کا بیمار مرد بن گیا ہے، ملک کی معیشت کو بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں