ایک نیوز :اوکاڑہ میں 28 ٹو ایل کے قریب پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، دو فرار۔
تفصیلات کےمطابق تین ڈاکو عمیر نامی شہری سے واردات کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس سے سامنا ہو گیا،فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، ہلاک ڈاکو کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی لیکن تا حال شناخت نہ ہو سکی۔جائے وقوعہ سے ناجائز اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا ۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔