کراچی :گن پوائنٹ پر بھینسوں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا

Mar 16, 2023 | 06:16 AM

ایک نیوز :کراچی میں گن پوائنٹ پر بھینسوں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا۔ڈاکو بھینس لیکر فرار ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق کیٹل کالونی میں ڈی ایس پی آفس کے قریب گاڑی میں سوار چھ مسلح افرادنے بندوق کی نوک پر بھینسوں سے بھرا ٹرک چھین لیا۔ ناظم حسین نے سکھن تھانے میں درج کرائے گئے مقدمے میں بتایا کہ وہ مختلف فارموں سے مویشی خرید کر مویشی منڈیوں میں فروخت کرتا ہے۔ اس نے سپر ہائی وے پر شاہوانی جتوئی کے فارم سے 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سات بھینسیں خریدیں جو ڈاکو لوٹ لے گئے ۔

وہ بدھ کی صبح 5 بج کر 45 منٹ پر بھینسوں سے بھرا ٹرک لیکر کیٹل کالونی جا رہا تھا کہ ڈی ایس پی آفس کے قریب ایک کار میں سوار چھ مسلح ملزمان نے اسے روک لیا۔ملزمان نے تاجر اور ٹرک کے عملے کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا۔ملزمان  بھینسوں سے لدا ٹرک لے گئے۔ناظم حسین نے بتایا کہ ملزمان انہیں پورٹ قاسم کے قریب جھاڑیوں میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

مزیدخبریں