8 سالہ پاکستانی لڑکی نے انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

8 سالہ پاکستانی لڑکی نے انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
کیپشن: 8 سالہ پاکستانی لڑکی نے انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

ایک نیوز :8 سالہ پاکستانی لڑکی عائرہ عادل نے انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

تفصیلات کےمطابق سری لنکاکے  گال اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ 25 ویں انٹرنیشنل اوپن کراٹے چیمپیئن شپ میں 8 سالہ پاکستانی لڑکی عائزہ عادل نے انڈر 14 میں طلائی تمغہ جیتا۔

عائرہ عادل نے 40 کلوگرام، 35 کلوگرام اور 20 کلوگرام کیٹیگریز میں گولڈ میڈل حاصل کیا جب اس نے اپنے حریف کو صرف 20 سیکنڈ میں شکست دی،مقابلوں میں جاپان، بھارت، جرمنی اور سری لنکا سمیت دیگر ممالک بھی شامل تھے۔