اسپین میں نئے امیگریشن قوانین کا اعلان

Mar 16, 2023 | 04:28 AM

ایک نیوز :اسپین نے  امیگریشن کے حوالے سے نیا قانون منظورکرلیا ۔

تفصیلات کےمطابق اسپین میں دستاویز کی تصدیق کا نیا قانون منظور کیا گیا ہے، پوسٹل جنیوا کنونشن کے تحت تمام ممبرز ممالک کے شہری اس قانون پر عمل کریںگے تو انہیں ان مشکلات سے نہیں گزرنا پڑے گا جس کے سے وہ پہلے گزرا کرتے تھے۔
پوسٹل کا یہ نیا قانون ویسے تو یہ بہت پرانا ہے اور بہت سے ممالک اس کو فالو بھی کررہے ہیں لیکن گزشتہ نو مارچ کو یہ قانون معطل کردیا گیا اور یورپی یونین کی جانب سے اس میں کچھ ترامیم کے بعد اسے دوبارہ دیگر ممالک کیلئے باقاعدہ نافذ کردیا جائے گا۔

جب یہ قانون نافذ ہوجائے گا تو اس کے بعد تارکین وطن کیلئے خارجہ امور اور متعلقہ ملکوں کے سفارتخانوں سے تصدیق کرانے کا عمل ختم ہوجائے گا۔

قبل ازیں اس قانون کے نافذ ہونے کے بعد اسپین حکومت متعدد ممالک سے اپنے نمائندے مقرر کرنے پر زور دیتی رہی لیکن پاکستان سمیت گیگر کچھ ممالک نے بھی اپنے نمائندے مقرر نہیں کیے ہیں جس کے سبب یہ قانون کچھ وقت کیلئے تاخیر کا شکار ہے۔

مزیدخبریں