ایک نیوز :ہندوستان کے معروف کامیڈین کپل شرما صرف کامیڈی ہی نہیں بلکہ اداکاری میں بھی اپنا لوہا منوا چکے ہیں ۔وہ ایک پروڈیکشن کمپنی کے مالک بھی رہے ان کی دولت وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر زیر بحث آتی رہتی ہے خاص کر تب سے جب سے انہوں نے نشے کی حالت میں نریندر مودی کو مینشن کرتے ہوئے اپنے ٹیکس کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا تھا ۔
ایسا ہی ایک سوال جب ان سے کیا گیا کہ کیاان کے کل اثاثے 300 کروڑروپے ہیں ؟اس پر ان کا کہناتھا کہ "میں کوئی سادھو نہیں ہوں جو بہت بڑی رقم کو ٹھکرا دیتا لیکن سچ یہ ہے کہ آج بھی میری سوچ وہی تنخواہ دار والی ہے.
انٹرویو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ "کیا آپ 300 کروڑ کے مالک ہیں؟" جواب میں ہنستے ہوئے کپل شرما نے جواب دیا کہ "تمام تر آن اسکرین کامیابیوں کے بعد بھی وہ خود کو مڈل کلاس ہی سمجھتا ہوں ۔ حقیقت میں مجھے معلوم ہے کہ میرے ملکیت میں ایک گھر اور ایک کار ہے اس کے علاوہ میرے پاس میرا خاندان ہے اور یہی کچھ ہے جو میرے لیے بہت معنیٰ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری بیوی کو خرچے کرنا پسند ہیں ان کا تعلق بھی دولتمند گھرانے سے ہے لیکن مجھے خرچے کرنا بلکل پسند نہیں ہے، بہت سارے پیسے کمانے کے بعد بھی میں ویسا ہی ہوں جیسا پہلے تھا، لیکن ہو سکتا ہے کہ میرے بچے خود کو حاصل آسائشوں کے باعث مختلف بن جائیں"۔