ایک نیوز :بارہویں جماعت کے طالبعلم نے پڑھائی سے پریشان آکر 13ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں پڑھائی اور جاری امتحانات سے پریشان ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم 12ویں جماعت کے طالب علم نے 13ویں منزل کے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی جس سے اس کی موقع پر موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایایہ واقعہ پیر کی رات دیر گئے پیش آیا۔ بھارتی شہر گروگرام میں 17 سالہ نوجوان اپنے خاندان کے ساتھ رہتا تھا ۔تاہم موقع سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا لیکن شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لڑکا اپنی پڑھائی اور جاری امتحانات سے پریشان تھا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی لاش زمین پر خون میں لت پت پڑی تھی، سب سے پہلے سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈز نے دیکھی اور اس کے گھر والوں کو آگاہ کیا،لڑکے کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔