لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو قتل کی دھمکی کیوں دی ؟

 لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو قتل کی دھمکی کیوں دی ؟
کیپشن: لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو قتل کی دھمکی کیوں دی ؟

 ایک نیوز :سدھو موسیٰ والا کے قتل میں گرفتار گینگسٹر لارنس بشنوئی نے ایک با پھر جیل سے سلمان خان کو دھمکی دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی نے بتایا کہ جب وہ 4،5 سال کا تھا تو سلمان خان نے شکار کے دوران کالے ہرن کو مار ڈالا، جس کی بشنوئی برادری پوجا کرتی ہے، سلمان نے کالے ہرن کا شکار کرکے اس کی برادری کی توہین کی ہے، اگر وہ بشنوئی برادری سے معافی نہیں مانگتے ہیں تو نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  سلمان خان نے ہماری برادری کو نیچا دکھایا ہے، ہم ان کی انا توڑ دیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ سلمان ہماری برادری سے معافی مانگیں ۔

گینگسٹر لارنس بشنوئی کا کہنا ہے کہ ’ سلمان کو ہماری برادری کے مندر جمبھیشور جی کے سامنے معافی مانگنی چاہیے، اگر ہمارے لوگ انہیں معاف کر دیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے ‘۔

واضح رہے کہ 1998 میں فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان نے راجستھان کے جنگلات میں کالے ہرن کا شکار کیا تھا۔