ایک نیوز:بالی ووڈکی سینئراداکارہ پوجابھٹ کاکہناہے کہ فلم میں دادی کا کردار ادا کرنے پر گھبراہٹ کا شکار تھی۔
تفصیلات کے مطابق 1998 کی فلم زخم میں پوجا نے دادی کی ساڑھی اور منگل سوتر بھی پہناتھا۔اس فلم میں ان کے ساتھ معروف بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن، سونالی باندرے اور اس وقت بہت ہی کم عمر کونل کیمو بھی فیچر تھے۔
فلم میں پوجا بھٹ نے تنہا ماں کا کردار ادا کیا اور کونل کیمو فلم میں ان کے کم سن بیٹے جبکہ اجے دیوگن بڑے بیٹے کے کردار میں تھے۔
پوجابھٹ کاکہناتھاکہ حقیقتاً میں یہ ذمہ داری لینے سے گھبرا رہی تھی۔ میں نے والد سے کہا کہ وہ دادی کے کردار کیلئے کسی اور کو کاسٹ کرلیں ۔لیکن والد نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں تم سے پوچھ نہیں رہا بلکہ کہہ رہا ہوں کہ تمہیں یہ کردار ادا کرنا ہے۔