ایک نیوز :ڈونلڈٹرمپ نے لیٹرز ٹو ٹرمپ ' نامی اس کتاب میں 'تاریخ کے کچھ بڑے ناموں' کے درمیان خط و کتابت کو دکھایا گیا ہے۔ کتاب میں ملکہ الزبتھ دوم، شہزادی ڈیانا، اوپرا ونفری، سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے خطوط شامل ہیں
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہر وہ شخص جس نے انہیں لکھا اس نے ان کی چاپلوسی کی۔پہلے تمام لوگ ان کی چاپلوسی کرتے تھے لیکن اب ان چاپلوسی کرنے والوں میں سے آدھے ان کے ساتھ باقی رہ گئے ہیں۔ ان کے سب سے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے مطابق ان سلیبریٹیز نے اس وقت منہ موڑا جب ان کے والد نے ریپبلکن امیدوار کے طور پر صدارتی الیکشن میں حصہ لیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے کہا 'یہ حیرت انگیز ہے کہ جب وہ ریپبلکن کے طور پر صدر کی دوڑ میں آئے تو ان کی ان کی پرستش کتنی جلدی بدل گئی۔ لیٹرز ٹو ٹرمپ آپ پر ظاہر کرتے ہیں کہ وہ ان کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں اور ان کی نئی نفرت واقعی کتنی جھوٹی ہے۔ '