اقوام متحدہ میں اسلامی دنیا کا مقدمہ لڑنا قابل فخر ہے،بلاول بھٹو

Mar 16, 2023 | 00:24 AM

ایک نیوز:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکاکہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں اسلامی دنیا کا مقدمہ لڑنامیرے لیے قابل فخر ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی ووزیرخارجہ بلاول بھٹو کاکہناہے کہ گزشتہ ہفتے میں نے اقوام متحدہ میں پوری دنیا کو اسلامو فوبیا کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی۔ اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی بیداری کی کاوشیں جاری رکھوں گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کامزیدکہناہے کہ پاکستان کی کاوشوں سے پوری دنیا اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منایاگیا۔ ہر سال 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منایا جائے گا۔ اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں کو نفرت اور تعصب کا سامنا ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے۔

مزیدخبریں