ایک نیوز : پنجاب میں جنرل الیکشن کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔
لاہور کی 30 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ابتک 2 ہزار 40 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے، 917 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کو جمع کرا دئیے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی دار الحکومت لاہور میں کاغذات نامزدگی کے لیے 30 ریٹرننگ افسر تعینات کیے ہیں۔
کاغذات نامزدگی جمع اور حاصل کرانے کی تاریخ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 دن کی توسیع کر رکھی ہے۔