پی سی بی کا قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

پی سی بی کا قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے 50 سال بعدلاہو ر کے قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی غیرسیاسی اور کمرشل بنیادوں پر کی جائے گی۔نئے نام کے لیے مختلف سپانسرز سے بات چیت جاری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دوسرے شہروں میں موجود انٹرنیشنل اسٹیڈیمز کے نام کی تبدیلی بھی زیرغور ہے۔اسٹیڈیمز کےناموں کی تبدیلی سے پی سی بی کو نفع حاصل ہوگا۔