نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 493 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار120ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 34 ہزار698کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار555، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 357، پنجاب میں 5 لاکھ 4ہزار 45، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 878، بلوچستان میں 35 ہزار447، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 190اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 648 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 540 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 91، خیبر پختونخوا 6 ہزار 306، اسلام آباد ایک ہزار 21، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 378 اور آزاد کشمیر میں 790 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔