تفصیلات کے مطابق جہلم میں سکول سے چھٹی ہونے کے بعد والد کے ساتھ گھر جانے والی لڑکی کے اغوا کر لیا تھا. اغوا کاروں نے طالبہ کے والد کو ٹانگ مار کر نیچے گرا دیا تھااور طالبہ کو والد سے چھین کر گاڑی میں بیٹھاکر لے گئے تھے۔
پولیس نے گاڑی کا پیچھا کیا تو مبینہ اغواء کاروں نے لڑکی کو چھوڑ دیا تھا. لڑکی کے گھر پہنچنے کے بعد والدین نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا ہے.
ابتدائی معلومات کے مطابق طالبہ اپنی مرضی سے محلے دار لڑکے کے ساتھ گئی تھی.