کورونا کی دوسری لہر کی تباہ کاریاں جاری،مزید 43 افراد جان کی بازی ہار گئے

Mar 16, 2021 | 13:12 PM

admin
(ایک نیوز نیوز) پنجاب میں کورونا کے وار جاری، صوبے میں ایک روز میں تینتالیس اموات ریکارڈ، ایک ہزار پانچ سو چھیاسٹھ شہری وباء کا شکار، ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں اٹھاون ہلاکتیں، دو ہزار پانچ سو گیارہ افراد وائرس سے متاثر ہوئے.

کورونا کی دوسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی وائرس نے مزید43افراد کو موت کی نیند سلا دیا ہے۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5ہزار811ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کورونا کے نئے کیسز کی بات کی جائے تو پچھلے 24گھنٹوں  میں1566نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔جس کے بعد صوبہ بھر  میں اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی کل تعداد 1لاکھ 88ہزار225تک جا پہنچی ہے۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیس کی فہرست پر نظر ڈالیں تو اس میں لاہور 931کورونا کیسز کے ساتھ سر فہرست ہے.

فیصل آباد میں85افراد کو کورونا وائرس کا  شکار ہوئے ہیں.راولپنڈی میں 79افراد موذی مرض میں مبتلا ہوئے۔گجرات میں 78افراد  کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا۔گوجرانوالہ میں35 افراد کورونا  سے متاثر ہوئے ۔ سیالکوٹ میں 42 افرادمیں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ رحیم یار خان میں34، سرگودھا میں47 ، ملتان میں32 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بہاولپور میں 27افراد میں  کورونا کی تصدیق ہوئی۔
مزیدخبریں