آصف زرداری کا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سے صاف انکار

آصف زرداری کا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سے صاف انکار
(ایک نیوز نیوز) مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں ،پی ڈی ایم کے اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سے صاف انکار کر دیا.میاں صاحب پلیز واپس آئیں،آصف زرداری کا نواز شریف کودوٹوک پیغام

ایک نیوز نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کےاجلاس میں آصف زرداری ویڈٰیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے.جس میں سابق صدر نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے چودہ سال جیل کاٹی ہے، میاں صاحب آپ بھی وطن تشریف لائیں۔انہوں نے شکوہ کیا کہ اسحاق ڈار سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے نہیں آئے. ایسے فیصلے نہ کیے جائیں جس سے راہیں جدا ہو جائیں.

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اسمبلیوں سے مستعفی نہیں ہو گی، اسمبلیاں چھوڑنے کا مطلب عمران خان کو مزید مضبوط کرنا ہے ،ہم جمہوری لوگ ہیں آخری سانس تک جمہوریت کے لیے جدوجہد کریں گے۔ہمارے انتشار کا فائدہ جمہوریت کے دشمن اٹھائیں گے.