پشاور میں عید الاضحیٰ کی نماز  کے اوقات کار 

Jun 16, 2024 | 21:22 PM

ایک نیوز:ملک  بھر کی مساجد میں 17 جون کو نماز عیدالاضحیٰ عقیدت و احترام سے ادا کی جائے گی، پشاور کی مساجد میں نماز عیدالاضحیٰ کے اوقات کار درج ذیل ہیں۔

 مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ پرعید  الاضحی کی نماز 6:30 پر ادا کی جائے گی ،چیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا طیب قریشی عید کی نماز پڑھائیں گے۔درویش مسجد صدر میں عید کی نماز 6:00 بجے ادا کی جائے گی ،شیخ الحدیث مولانا عزیز الحسن کی امامت میں نماز ادا کی جائےگی ۔ سنہری مسجد میں نماز 6:30 پرمولانا مجیب الرحمن کی امامت میں ادا کی جائے گی۔ مسجد مہابت خان میں مولانا اسامہ قریشی کی امامت میں نماز عید ساڑھے  بجے ادا کی جائے گی ۔  جامعہ شیخ آبادمدرسہ میں پرڈاکٹرحافظ انعام اللہ 5بجکر 25منٹ پر عیدکی نمازپڑھائیں گے۔ جامع مسجد زرین استادمیں مولاناقاری فضل مولاکی امامت میں5:30پرنمازاداکی جائےگی۔ مدینہ جامع مسجدگلبہارکالونی نمبر2میں پروفیسرڈاکٹرنصیرالدین6:30پرعیدکی نمازپڑھائیں گے۔

مسجد اربابان تہکال بالامیں مولاناشبیراحمد کی امامت میں ساڑھے 6بجے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد سول کالونی کوہاٹ روڈ پر عید الضحی کی نماز ساڑھے 6بجے مولوی نصر اللہ کی امامت میں نماز ادا کی جائےگی۔ جامع مسجد عمار بن یاسر میں مولانا لطف اللہ انور چترالی 6بجےعیدکی نماز پڑھائیں گے ۔ جامع مسجدپھوڑگراں چوک ناصرخان میں قاضی محمد ابراہیم ساڑھے 6 بجےعید کی نماز پڑھائیں گے۔ 

جامعہ مسجد صدیق اکبر،گریٹر یونیورسٹی کیمپس میں ساڑھے 6 بجے عید الاضحی کی نماز ادا کی جائے گی۔ جامعہ مسجد بلال ،گریٹر یونیورسٹی کیمپس ،6:45 پر عید کی نماز پڑھی جائےگی۔مسجد فردوس ،گریٹر یونیورسٹی کیمپس میں عید الاضحی کی نماز 7بجے ادا کی جائے گی۔ 

جامع مسجد اسلامیہ کالج گریٹر کیمپس میں عید الضحی کی نماز 7بجے ادا ہوگی۔ جامع مسجد الفاروق پروفیسر کالونی گریٹر یونیورسٹی کیمپس میں عید الاضحی کی نماز ساڑھے 6بجے ادا کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں