ایک نیوز: سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی یوکرین امن کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیاہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اعلامیے پر کئی ممالک کی جانب سے دستخط نہیں کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بھارت، جنوبی افریقا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، برازیل اور میکسیکو نے اعلامیے پر دستخط نہیں کیے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ روس کی یوکرین میں جنگ بڑے پیمانے پر انسانی مصائب و تباہی کا سبب بن رہی ہے ۔ جس کے باعث خطرات اور بحران کے عالمی اثرات پیدا ہورہے ہیں۔ یوکرین میں امن کے لیے تمام فریقین کی شمولیت اور مذاکرات ہونا ضروری ہیں۔
اعلامیے میں تمام جنگی قیدیوں کا جامع تبادلے اور خوراک کو ہتھیار نہ بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جوہری ہتھیاروں کا استعمال یا دھمکی ناقابل قبول قرار دی گئی ہے۔
سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونیوالی 2 روزہ کانفرنس میں یوکرین سمیت 90 سے زائد ممالک نے شرکت کی جبکہ چین اور روس کانفرنس میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔