ایک نیوز: سانگھڑ میں اونٹ پرتشدد کرنے اور ٹانگ کاٹنے کے معاملہ پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سانگھڑ میں ٹانگ کٹنے والے اونٹ کا علاج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ سندھ نے سیکرٹری لائیو سٹاک کاظم جتوئی کو زخمی اونٹ کا علاج معالجہ کراوا کر مصنوعی ٹانگ لگانے کی بھی کی ہدایت کی ہے۔
سیکریٹری لائیو سٹاک کاظم جتوئی کی کوآرڈینیشن سے زخمی اونٹ کو این جی او سی ڈی آر ایس کے کراچی سینٹر پر لایا گیا ہے۔ سینیٹر عینی مری نے بھی سی ڈی آر ایس سینٹر پر جاکر زخمی اونٹ کے علاج معالجے کا جائزہ لیا
کاظم جتوئی کا کہنا ہے کہ سی ڈی آر ایس سماجی تنظیم اونٹ کا بہترین علاج کر رہی ہے ۔ سینٹر پر اونٹ کا علاج کرنے کے بعد مصنوعی ٹانگ کا بندوبست کیا جائیگا۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد کے علاقے سیری میں گدھے کی کاٹنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جانوروں سے ظلم اور زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔جانور بھی اللہ پاک کی مخلوق ہیں اور ان مخلوق سے اچھا برتاؤ کرنا چاہیئے۔