ایک نیوز: پاکستان میں ایک اور ضلع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بلوچستان کے ضلع لورالائی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس پایا گیا، پنجاب کے شہر راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک 45 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، پاکستان میں اب تک 176 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، پاکستان میں اب تک چار بچے پولیو وائرس سے معذور اور ایک جانبحق ہو چکا ہے۔
بلوچستان:لورالائی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق
Jun 16, 2024 | 15:42 PM