عید آتے ہی سبزیاں مہنگی ہو گئیں

عید آتے ہی سبزیاں مہنگی ہو گئیں
کیپشن: As soon as Eid came, vegetables became expensive

ایک نیوز:ملتان میں ٹماٹر 3 دن میں سب سے مہنگے ہوگئے ، 50 روپے کلو بکنے والے ٹماٹر 180 روپے کلو میں بکنے لگے۔
 پیاز سرکاری ریٹ 80 روپے کلو لیکن مارکیٹ میں 130 روپے کلو، لیموں سرکاری ریٹ 350 روپے لیکن مارکیٹ میں 600 روپے کلو، ہری مرچ سرکاری ریٹ 180 روپے کلو لیکن مارکیٹ میں 250 روپے کلوتک فروخت ہو رہی ہے۔
جبکہ ادرک سرکاری ریٹ 450 روپے کلو لیکن 600 روپے کلو،لہسن 400 روپے کلومیں بک رہی ہے ۔
دوسری جانب حیدرآبادمیں بھی عید قرباں سے قبل منافع خوروں کی من مانیاں جاری ہیں، منافع خوروں نے سبزی فروشوں سے سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ۔
حیدرآبادمیں ٹماٹر کی قیمت 80 روپے سے بڑھا کر 350 روپے فی کلو تک کردی گئی ، پیاز 60 روپے سے بڑھ کر 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، لیموں 350 روپے سے بڑھ کر 600 روپے فی کلو تک پہنچ گیا جبکہ ہری مرچ کی قیمت بھی 250 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔  

دوسری جانب عید الاضحی کے پیش نظر دکانداروں نے گوشت کی تیاری میں استعمال ہونے والے سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔