ویب ڈیسک:عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ صارفین کی سہولت کے لئے نیافیچرمتعارف کرانےکوتیار،عنقریب وائس نوٹ ٹرانسکرپشن کافیچرپیش کیاجائےگا۔
ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ وائس نوٹ ٹرانسکرائب فیچر کے ذریعے صارفین کو وائس میسیجز یا پھر کسی انٹرویو کو سننے کی ضرورت نہیں پڑھے گی بلکہ اب آپ اپنی مرضی سے وائس نوٹ کو پڑھ بھی سکیں گے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ وائس ٹرانسکرپشن فیچر میں زبان کی تبدیلی کے آپشن پر بھی کام کررہی ہےجس سے ٹرانسکرپٹس کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔
وائس ٹرانسکرپشن کے فیچر کو مختلف زبانوں میں تبدیل کرنے کیلئے ایپ میں ایک نئے سیکشن کا اضافہ کیاجاسکتا ہے، فی الحال واٹس ایپ صارفین کے لئے نئے فیچر میں 5 زبانیں (انگریزی، ہسپانوی، پرتگالی (برازیل)، روسی اور ہندی) دستیاب ہوں گی جن میں سے صارفین کسی بھی زبان کا انتخاب کر سکیں گے تاہم مستقبل میں فیچر میں مزید زبانوں کو شامل کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
نیا فیچر خاص طور پر ایسے حالات میں کارآمد ثابت ہوگا جہاں وائس ریکارڈنگ سننا مشکل ہو۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے نیافیچرمتعارف کرانےکوتیار
Jun 16, 2024 | 00:35 AM