100دن میں مریم نوازنےپنجاب میں عوامی خدمت کی مثال قائم کردی،مریم اورنگزیب

100دن میں مریم نوازنےپنجاب میں عوامی خدمت کی مثال قائم کردی،مریم اورنگزیب
کیپشن: In 100 days, Maryam Nawaz set an example of public service in Punjab, Maryam Aurangzeb

ایک نیوز:سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب نےکہاہےکہ سودن میں وزیراعلیٰ مریم نوازنےپنجاب میں عوامی خدمت کی مثال قائم کردی۔
تفصیلات کےمطابق مریم اورنگزیب نےعوام اور صنعت کار برادری کو ریلیف دینے پر وزیراعظم شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کیا۔
مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ سو دن میں وزیراعظم نے وفاق اور ملکی معیشت کی بحالی کے لئے بے مثال کام کیا ہے،سو دن میں مریم نواز نے پنجاب میں عوامی خدمت کی مثال قائم کر دی،وزیراعظم شہباز شریف کا بجٹ معیشت کو درست سمت میں ڈالنے اور استحکام دینے کا نظریہ ہے پچھلے ادوار میں معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ ہوا وہ سلسہ اب انشاءاللہ بند ہوُچکا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل ترین وقت میں پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کرنے کا بیڑہ اُٹھایا کسی کی طرح ملک کو ڈیافالٹ کر کے چھوڑا نہیں بلکہ بہادری دلیری اور نیک نیت کے ساتھ عوام کا بازو بنے اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا تھا، اب ملک کو معاشی ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ قائد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کو واپس ترقی و خوشحالی کی منزل کی طرف تیزی سے لیجا رہی ہے، صنعتوں کے لئے بجلی کی لاگت کم ہونے سے کاروبار، روزگار اور برآمدات میں اضافہ ہو گا ،پٹرول کی قیمت میں اب تک 35 روپے کی کمی عوام سے وعدوں کی تکمیل اور خوشحالی کی نوید ہے، عوام کے لئے بڑھتا ہوا ریلیف دیکھ کر ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے دھکیلنے والوں میں گھبراہٹ بڑھتی جا رہی ہے، انشاءاللہ اللہ سب بہتر کرے گا بس عوام کو ساتھ دینا ہوگا۔