گندم کی قیمت میں دوسری بار اضافہ 

گندم کی قیمت میں دوسری بار اضافہ 
کیپشن: گندم کی قیمت میں دوسری بار اضافہ 

ایک نیوز :لاہورمیں آٹے اورگندم کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ہوگیا،گندم چارسواضافے کے بعد ساڑھے چارہزارمن ہوگئی جبکہ بیس کلو والا آٹے کاتھیلا دوسو روپے مہنگا ہوگیا۔
گندم چار سو روپے اضافے کے بعد ساڑھےچارہزار روپے فی من جبکہ بیس کلو آٹے کا تھیلا دو سو چونتیس روپے اضافے کے بعد دوہزارچھ سوپچاس روپے میں فروخت ہونے لگا ہے جبکہ بیس کلو آٹا کے تھیلے کا سرکاری ریٹ دوہزارچارسوسولہ روپے ہے۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے وجہ گندم کی آزادانہ نقل و حرکت پر ناجائز پابندی ہے ،دن رات ناکے لگا کرگندم سے بھری گاڑیاں پکڑی جارہی ہیں۔