ایک نیوز :2روز قبل سیالکوٹ لاہور موٹروے پر خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے میں متاثرہ خاتون نے بیان بدل لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کے الزام پر موٹروے پولیس افسر کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے اور خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا، زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون نے مجسٹریٹ کے سامنے 164 کا بیان دے دیا جس میں اس نے زیادتی کا الزام واپس لے لیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نےمجسٹریٹ کے سامنے کہا کہ ’میرے ساتھ کچھ بھی نہیں ہوا یہ جھوٹا مقدمہ ہے۔‘
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔