مورنے مورکل قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ : باضابطہ معاہدہ ہو گیا

مورنے مورکل قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ : باضابطہ معاہدہ ہو گیا
کیپشن: مورنے مورکل قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ : باضابطہ معاہدہ ہو گیا

ایک نیوز :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے لیے سابق جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر مورنے مورکل کے ساتھ باضابطہ معاہدہ ہو گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جولائی میں دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز ہونی ہے۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کھلاڑیوں کا کیمپ جولائی کے پہلے ہفتے میں کراچی میں لگے گا جس کے بعد کھلاڑی سری لنکا کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔
اس سے قبل مورنے مورکل آئی پی ایل اور نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کے علاوہ کئی ٹیموں کے باؤلنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمرگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے عبوری بولنگ کوچ مقرر کر رکھا تھا تاہم اب کرکٹ بورڈ کا سابق جنوبی افریقی مورنے مورکل سے معاہدہ ہو گیا ہے۔اس عہد کے لیے عمر گل اور مورنے مورکل میں سے کسی ایک کو چننا تھا، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے مورنے مورکل کے حق میں ووٹ دیا۔ قومی ٹیم کے باولنگ کوچ مورنے مورکل کے ساتھ پی سی بی نے ایک سال کا معاہدہ کرلیا۔